فصل بعید
وہ فصل ہے جو جنس بعید میں شریک جزئیات سے ماہیت کو ممتاز کرے، جیسے حساس انسان کی فصل بعید ہے، کیوں کہ جسم نامی ہونے میں انسان کے ساتھ جو چیزیں شریک ہیں مثلا؛ شجر وغیرہ تو حساس انسان کو اس سے جدا کرتا ہے، مگر جاندار ہونے میں جو چیزیں شریک ہیں ان سے جدا نہیں کرتا۔