قوت عقلیہ
حقائق کائنات کے سمجھنے اور ان کے معلوم کرنے کا سرچشمہ قوت عقلیہ ہے، یہ ہر چیز کا انجام معلوم کرنے اور ہر امر کے مفاسد و مصالح میں امتیاز اور اچھے برے میں تمیز کے لیے انسان کے جذبہ شوق کو برا نگیختہ کرتی ہے اور ہر معاملے اور ہر مسئلے پر اس کو گہری نظر ڈالنے پر ابھارتی ہے، مختلف علوم وفنون کی تحصل اور ان میں جدت طرازیوں پر مائل کرتی ہے، اس قوت کو نفس ملکیہ، نفس مطمئنہ اور نفس نطقیہ سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔
صوفیائے کرام کی اکثریت کا خیال ہے کہ نفس مطمئنہ ہی قلب سے کسب نور کرکے انسان کو خصائل ذمیمہ(اطوار بد) سے پاک وصاف اور اخلاق فاضلہ حمیدہ سے متصف کیا کرتا ہے۔
