قوی دماغی

دماغ کے قویٰ اور ان کا محل وقوع، اختلافی مسئلہ ہے ، بہر حال اکثریت اس پر متفق ہے کہ دماغی قوی پانچ ہیں:

۱-حس مشترک۲- خیال۳۔واہمہ۴-متصرفہ۵-حافظہ۔

ان قویٰ کامحل وقوع تفصیل ذیل متعین کیا گیا ہے:

حس مشترک مقدم دماغ کے اگلے حصے میں ،اور خیال مقدم دماغ کے پچھلے حصے میں ہے، قوت واہمہ سارے دماغ میں پھیلی ہوئی ہے ،لیکن اس کا اصل مرکز ومستقروسط دماغ ہے، قوت حافظہ موخردماغ میں ہے ،اور قوت متصرفہ سارے دماغ کو گھیرے ہوئے ہے، معانی کلیہ کے ادراک کے لحاظ سے قوت متصرفہ کو قوت مفکرہ سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے، اور صورجزئیہ اور معانی کے ادراک کی وجہ سے اس کو قوت متخیلہ بھی کہاجاتا ہے۔

error: Content is protected !!