ما بعد الطبیعیات
الٰہ الحق جل مجدہ‘ جومبدع وخلاق علت اولیٰ اور علت العلل ہے، اس کے معلولات کو ذاتی شرف اور علیت کے لحاظ سے حکمت طبیعیہ کے معلولات پر فضیلت وتقدم حاصل ہونا تو مسلم ہے ،لیکن وضع کے اعتبار سے بعدیت وتاخر بھی حاصل ہے ،کیونکہ محسوسات بہر حال ہم سے قریب تر ہیں، بناء بریں، پہلے اعتبار سے اس کے معلومات ماقبل الطبیعات کہلائیں گے اور دوسرے لحاظ سے ان کو مابعد الطبیعیات کہاجائے گا۔