مقول فی جواب ما ہو

مناطقہ کی اصطلاح میں لفظ ہے جو ’’ ماہو‘‘ کے جواب میں بولاجائے اور بالمطابقت اس ماہیت پر دلالت کرے جس کی نسبت سوال کیا جائے کہ اس کی ماہیت کیا ہے؟ مثلاً سوال کیا جائے کہ انسان کیا؟ ہے یعنی انسان کی ماہیت کیاہے ؟ تو جواب دیا جائے گا کہ وہ حیوان ناطق ہے ، یعنی حیوان ناطق انسان کی پوری ماہیت ہے۔

(مناطقہ کی اصطلاح میں) ’’ماھو‘‘ کے سوال میں ذکر کردہ امور کا وہ جواب ہے جو مسئول عنہ کی ماہیت پر مکمل طور پر دلالت کرے، جیسے جب انسان کے بابت ’’ماھو؟‘‘ سے دریافت کریں تو ’’حیوان ناطق‘‘ سے جواب دیا جاتا ہے، جو ’’حیوان ناطق‘‘ ماہیت انسانیہ کے تمام افراد پر برابری کے ساتھ دلالت کرتا ہے، کہ جہاں ماہیت انسانیہ پائی جائے گی حیوان ناطق ہونا پایا جائے گا۔

error: Content is protected !!