موضوع
موضوع ایسی چیز ہے جس کے عوارض ذاتیہ سے کسی علم میں بحث کی جاتی ہے، جیسے فن طب کا موضوع انسان کا بدن ہے، کیوں کہ اس فن میں انسان کے بدن کی ذاتیات یعنی اس کے اجزاء ہاتھ، پیر، ناک، مونھ وغیرہ سے بحث کی جاتی ہے، اس طور پر کہ یہ اجزاء صحیح و سالم ہیں یا ان میں کوئی بیماری ہے۔
یا عرض کا محل جو اسی کے ساتھ مختص ہو ، یا وہ امر جو ذہن میں موجود ہو، یا قضیہ حملیہ کے پہلے جز کو موضوع یا محکوم علیہ کہتے ہیں۔