مہموز
علم صرف کی اصطلاح میں وہ صحیح کلمہ ہے جس کے حروف اصلیہ میں ہمزہ ہو جیسے ، بئر بر وزن فعل ، امر بروزن فعل۔
مہموز کی تین قسمیں ہیں : (۱) مہموز الفاء (۲) مہموز العین (۳) مہموز اللام
مہموز الفاء : وہ مہموز ہے جس کے میزان کے فاء کلمہ کے مقابلہ میں ہمزہ ہو جیسے اجل بروزن فعل ، امر بروزن فعل۔
مہموز العین: وہ مہموز ہے جس کے میزان کے عین کلمہ کے مقابلہ میں ہمزہ ہو ، جیسے ذئب بر وزن فعل ، سئل بروزن فعل۔
مہموز اللام : وہ مہموز ہے جس کے میزان کے لام کلمہ کے مقابلہ میں ہمزہ ہو ،جیسے قرء بروزن فعل ۔