ولاء الموالات – عتاقہ

ولاء یہ ولی سے ماخوذ ہے بمعنی قرابت ، شریعت کی اصطلاح میں ولاء ایسے تعلق کا نام ہے جس کی بنا پر کوئی شخص اس کے مرنے کے بعد اس کا وارث بن جاتا ہے ، اور متوفی کے قصوروں کا جرمانہ اور تاوان یہی ادا کرتا ہے ، اس کی دو قسمیں ہیں : (۱) ولاء الموالات (۲) ولاء عتاقہ۔

ولاء الموالات: ایسی ولاء جس کا سبب دو آدمیوں کے درمیان عقد ہو ، اس کی صورت یہ ہے کہ ایک شخص دوسرے کے ہاتھ پر مسلمان ہوتے ہوئے کہہ دے کہ میں تجھ سے اس شرط پر موالات کرتا ہوں کہ جب میں مرجاؤں تو ہی میرا وارث ہے اور تو ہی میرا ادھار وغیرہ ادا کرے گا۔

ولاء عتاقہ : ایسی ولاء جس کا سبب غلام یا لونڈی کو آزاد کرنا ہوتا ہے ، یعنی اگر کوئی شخص اپنے کسی غلام یا لونڈی کو آزاد کرے تو اس کی ولاء اس کے آقا کے لیے ہوگی خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔

error: Content is protected !!