اثر

اثر کے لغوی معنی ہیں :’’بقیۃ الشیئ‘‘ ، یعنی نتیجہ جو کسی شئے سے حاصل ہو یا علامت ، اور علم اصول حدیث کی اصطلاح میں صحابی کا قول کہ رسول اللہ ﷺ نے یوں فرمایا یا ایسا کیا۔

اصطلاحی تعریف میں دو قول ہیں:
۱-اثر حدیث کے مترادف ہے ، یعنی دونوں متحد المعنی ہیں ، ترادف کے قول کو اختیار کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ حدیث ، خبر اور اثر تینوں مترادف ہیں ۔
۲-جو قول وفعل صرف صحابی اور تابعی کی طرف منسوب ہو وہ اثر ہے ، اس معنی کے اعتبار سے حدیث اور اثر میں تباین کی نسبت ہوگی۔

error: Content is protected !!