اربعہ متناسبہ
چار ایسے متناسب اعداد جن سے پہلے عدد کی نسبت دوسرے عدد کی طرف ایسی ہے جیسی نسبت کہ تیسرے عدد کی چوتھے عدد کی طرف ہے ،مگر یہ کہ دوسرے اور تیسرے اعداد کے مابین نسبت ایسی نہ ہونی چاہیے جیسی کہ تیسرے اور چوتھے اعداد کے مابین ہے جیسے ۳۔۴،اور ۶۔۸ کہ تین چار کا تین چوتھائی ہے اور چھ آٹھ کا تین چوتھائی ہے، اربعہ متناسبہ مجہول اعداد کے معلوم کرنے کا ایک طریقہ ہے جس کو اس کے سلسلے کی معلومات درکار ہوں وہ حساب وہندسہ سے متعلق کتابوں میں اپنا سرکھپالے۔ متناسب اعداد کی رہنمائی ہم نے کر دی ہے۔