اسناد
لغت کے اعتبار سے ایک شئے کی اضافت دوسری شئے کی طرف کرنا۔ ایک شئے کی دوسری شئے کی طرف نسبت۔ یعنی ایک کلمے کو دوسرے کلمے کے ساتھ اس غرض سے ملایا جائے کہ مخاطب کو پورا فائدہ حاصل ہوسکے، خاص طور پر علم نحومیں اسناد کی تعبیر یوں کی جاتی ہے کہ ایک کو دوسرے کلمے کے ساتھ اس غرض سے ملا دیا جائے کہ مخاطب کو پورا فائدہ پہنچ جائے اور اس افادے کے بعد اس کا مطمئن وخاموش ہوجانا حق بجانب اور صحیح ہو ۔