اصحاب قرب نوافل
وہ افراد جو فرائض وواجبات کے سر انجام کے ساتھ نوافل ومستحبات کو ذریعہ قرب الٰہی بناتے ہیں حتیٰ کہ وہ محبت الٰہی کے درجات رفیع تک پہنچ کر خود محبوب الٰہی حتی کہ حق جل مجدہ‘ کی سماعت وبصارت، اس کی زبان اور اس کا ہاتھ بن جاتے ہیں اور اسی کے کانوں سے سنتے ہیں اور اس کی آنکھوں سے دیکھتے ہیں اس کی زبان سے بات کرتے اور اسی کے دست قدرت سے سب کچھ کرنے لگتے ہیں(کنت سمعہ‘ وبصرہ‘)۔