اعیان ثابتہ
علم باری تعالیٰ میں ممکنات کے حقائق اور صورتیں جن پر خدا تعالیٰ کو ذاتی تقدم حاصل ہے، یعنی موجودات و حقائق ممکنات کی وہ صور علمیہ الٰہیہ جو باری تعالیٰ کے علم ازلی میں ہیں ، یا صور حقائق ممکنات کہ جو صور اسماء الٰہی ہیں جن کو حق تعالیٰ سے ذاتی تاخر ہے، چونکہ ان صور حقائق اور حق جل مجدہ کے مابین کوئی زمانی تقدم وتاخر نہیں ہے لہذا یہ صور علمیہ حق تعالیٰ کا علم ہونے کی وجہ سے ازلی اور ابدی قرار دی جاتی ہیں۔