افق حقیقی

لغت میں افق کے معنی کنارہ اور طرف (جانب) کے ہیں۔ فن ہیئت کی اصطلاح میں اس کا اطلاق تین دائروں پر کیا جاتا ہے۔ پہلا وہ بڑا دائرہ ہے جو آسمان کے دکھنے والے اور نظروں سے اوجھل حصوں کے درمیان حد فاصل کا کام دیتا ہے، اور سمت الراس، سمت القدم کو باہم ملا دینے والے خط پر عموداً (سیدھا) پڑتا ہے۔ یہ دائرہ افقی حقیقی کہلاتا ہے۔

error: Content is protected !!