الہیات
ایسے حالات کے علم کو کہتے ہیں جو اپنے وجود خارجی اور وجود ذہنی دونوں میں مادے کا محتاج نہ ہو۔ جیسے حق جل مجدہ‘ اور عقول عشرہ، یا یوں کہا جائے کہ وہ علم الٰہی جس میں ایسے امور سے بحث کی جائے جو وجود خارجی اور وجود ذہنی دونوں میں مادے کے محتاج نہ ہوں۔ جیسے حق جل مجدہ کی ذات وصفات اور عقول وجواہر مجردہ ، اس کو علم اعلی، علم کلی، علم الٰہی، علم ما قبل الطبیعیات، علم ما بعد الطبیعیات ، حکمت الہی ، فلسفہ علیا اور فلسفہ اولیٰ بھی کہاجاتا ہے۔