انشاء

اس چیز کا نام ہے جو شئے میں بالقوۃ یعنی آئندہ کے لیے مخفی اور ودیعت ہوتی ہے۔ اس کو فعلیت میں لے آنے اور حاضر وموجود کردینے کا نام ’’انشاء‘‘ ہے۔ یہ فعل میں آجانے والی شئے مادے اور مدت سے مسبوق وما بعد ہوتی ہے۔

یعنی انشاء کے ایک معنی ہیں ایسی شئی کا ایجاد کرنا جو مادے اور مدت سے مسبوق وملوث ہو ،ایک انشاء خبر کے مقابل ہوتی ہے۔ جس میں کوئی ایسی خارجی نسبت ہی نہیں ہوتی جو صدق یا کذب سے مطابقت رکھتی ہو، اور اس کی بنیاد پر اس میں صدق وکذب کا احتمال وسوال یا صلاحیت پیدا ہوسکے ،کبھی انشاء کا اطلاق فعل حکم پر یعنی کلام انشا کے نثروالقاء پر ہوتا ہے ۔

error: Content is protected !!