انطباق کلی

افراد میں سے ہر ایک فرد کو اپنے کل کے ساتھ ایسی مخصوص مناسبت کا ہونا کہ اس جیسی مناسبت اس کے اغیار کو نہ ہو۔ مثلاً ہم نے افراد انسانی میں سے ایک فرد ارشد کا تصور کیا اور اس کو تشخص اور عوارض ولواحق مادیہ سے مجرد کر لیا۔ ظاہر ہے کہ ایسا کر لینے سے ارشدکی ایک ایسی صورت ہمارے ذہن میں آئی کہ جو اس کے ماسوا سے ممتاز ہے ،گویا یہ انسان کا مفہوم ہواجو ہمارے ذہن میں آیا۔ اب ہم نے ایک اور دوسرے فرد انسانی کو عوارض وتشخصات سے مجرد کر کے لحاظ کیا تو ظاہر ہے کہ کوئی متبائن صورت ہمارے ذہن میں نہیں آئی، بلکہ اعتباری فرق کے ساتھ انسان کی وہی صورت ہمارے ذہن میں آئی جو انسان کی صورت تھی کہ جو ارشد اور دوسرے فرد سے منتزع ہوئی، یہ تو افراد کلی پر کلی کے انطباق کی صورت ہوئی۔
اب ہم نے کسی غیر انسانی فرد مثلاً جانوروں میں سے گھوڑے کا تصور کیا اور اس کو بھی تشخصات وعوارض سے مجرد کر لیا۔ ظاہر ہے کہ گھوڑے کی یہ صورت نئی ہوگی اور پہلی صورت سے بالذات متغائر ہوگی جو غیر پر یعنی ارشد پر منطبق نہ ہوگی۔ اس تشریح سے افراد پر کلیات کے انطباق کو قیاس کر لیا جاسکتا ہے۔

error: Content is protected !!