اوردہ
’’ورید‘‘ کی جمع ہے، ورید اس رگ کو کہاجاتاہے جس کا رنگ نیلا یا سبز ہوتا ہے۔ قدیم اطباء کی رائے کے مطابق یہ رگ جگر سے نکلتی ہے اور خون اور روح طبعی کو سارے جسم میں پہنچاتی ہے۔ حالیہ تحقیق یہ ہے کہ یہ رگ تمام جسم سے خون فراہم کر کے اس کے صاف کرنے کے لیے دل میں لے جاتی ہے اور جسم کو فرحت پہنچانے کے لیے صاف شدہ خون کو واپس لے آتی ہے۔