باعثہ
قوت کی ایک قسم ہے جو ہر جاندار کو حرکت پر برانگیختہ کر دیتی ہے اس وقت جب کہ کوئی مرغوب طبع یا متوحش خیال اس کے دماغ میں آئے، اگر یہ خیال پراز لذت ہے تو قطع نظر اس کے نفع وضرر کے وہ ’’قوت شہوانیہ‘‘ کہلائے گی ،اور اگر کسی متخیل تحریک کی مدافعت مقصود ہے یا غلبہ مطلوب ہے تو یہ ’’قوت غضبیہ‘‘ کہلائے گی ،انہی دونوں قوتوں کا مجموعہ ’’نفس امارہ ‘‘کہلاتا ہے۔