بذل احسان

بذل بخشش اور جود کے معنی میں بالعموم استعمال ہوتا ہے۔ بذل اگر جہد سے پہلے لایا جائے تو کوشش اور سعی بلیغ کے معنی دیتا ہے ،بذل نفس اور ایثار نفس قریب المعانی الفاظ ہیں ،بذل بجائے خود مکارم اخلاق میں سے ہے، اس کی متعدد قسمیں ہیں۔ اگر کسی دوسرے کے بذل کے بالمقابل بذل ہو تو مکافات خیرکہلاتا ہے، اگر کسی توقع کی بنیاد پر بذل ہو خواہ ابتداء ً ہی ہو تو یہ ’’بذل مستاجرہ ‘‘ہوگا یا ابتداء ً بلا مکافات و توقع کے ہوتو اس کو’’بذل ایثار‘‘ قرار دیا جائے گا ،اگر بدی کے مقابلے میں کسی کی جانب سے بذل ہوتو یہ ’’بذل احسان ‘‘کہلائے گا۔

error: Content is protected !!