بقا

سیرفی اللہ کے آغاز ہی کے وقت سے مقام بقاء کی سمت سالک کے قدم چل پڑتے ہیں کیونکہ سیرفی اللہ سے پہلے سیرالی اللہ کی منزل قطع ہوچکتی ہے اور فنا کا سوال ختم ہو کر سیر فی اللہ ہی کے مقام سے مقام بقاء کا آغاز ہوجاتا ہے اور سالک اوصاف الٰہی سے متصف اور متخلق باخلاق اللہ ہونے لگتا ہے اور اس امر کا ادراک ہوجاتا ہے کہ نہ صرف بقاء بلکہ ساری خوبیاں حق جل مجدہ کی ذات مقدس ہی کے ساتھ مختص اور اسی میں منحصر ہیں: دل ببرازہر دو عالم گربقامی بایدت۔

error: Content is protected !!