بقا باللہ
یہ مقام سیرالی اللہ کی مدارج عالیہ میں سے ہے اور سب سے بلند وارفع مقام ہے، تاہم اس میں بے شمار مدارج ہیں اور وہ صفات الٰہی کے ساتھ انصاف اور تخلیق با خلاق اللہ کے لحاظ سے ہر شخص اپنی صلاحیت اور ظرف کے لحاظ سے جس قدر مراتب حاصل کر سکے وہ اس کی قسمت ہے وہ اس مشکل اور کٹھن منزل میں اسماء وصفات الٰہیہ کو پوری جامعیت واکملیت کے ساتھ کلا وجزءاً جس ذات گرامی نے جذب وقبول کیا اور تخلیق واتصاف کے ساتھ سارے مراتب حاصل کر لیے وہ صرف رونق بزم دورہ عالم، مظہر ذات ربنا الا کرام، خواجہ گیہان سرور عالم، قاسم کوثر، مصلح اعظم، شافع محشر، رحمت عالم، خلق مجسم، بے سایہ وسایہ بان عالم ارواحنافداہ‘ کی تنہا ذات اقدس ہے ﷺ۔ بعد از خدا بزرگ توی قصہ مختصر