تقابل

دو چیزوں کا اس طرح ہونا کہ بیک وقت ایک محل میں ایک حیثیت سے جمع نہ ہوسکیں۔

تقابل کی اقسام کو اس طرح محصور ومحفوظ کر لیا جاسکتا ہے کہ دوامر متقابل یا وجودی ہوں گے یا دونوں وجودی نہ ہوں گے ،اگر دونوں وجودی ہوں اور اس میں سے ہر ایک کا سمجھنا دوسرے پر موقوف ہے تو دونوں ’’متضائف ‘‘کہلائیں گے ،اور ان کے مابین ’’تقابل تضایف ‘‘ہوگا ،اگر ہر ایک کا سمجھنا دوسرے پر موقوف نہیں تو وہ دونوں باہم ’’متضاد ‘‘ہیں اور ان کے مابین ’’تقابل تضاد ‘‘ہے۔

اوراگر متقابل امر وجودی نہیں ہیں ،بلکہ ایک وجودی اور دوسرا عدمی ہے تو دیکھا جائے گا کہ محل عدمی وجودی کا صالح ہے یا صالح نہیں ہے ؟اگر صالح ہے تو وہ دونوں عدم اور ملکہ ہیں ،اور ان دونوں کے مابین ’’تقابل عدم وملکہ‘‘ ہے، اگر صالح نہیں ہے تو پھر وہ دونوں سلب وایجاب ہیں اور ان دونوں کے مابین ’’تقابل ایجاب و سلب ‘‘ہے۔

error: Content is protected !!