تمام مشترک

ماہیئت اور دسری نوع کے مابین مشترک اجزاء کے مجموعے کانام تمام مشترک ہے ،جیسے حیوان کہ وہ جوہر ،جسم نامی ،حساس اور متحرک بالا ارادہ کا مجموعہ ہے، اور یہ اجزاء انسان اور فرس میں بھی مشترک ہیں ۔

یا تمام مشترک اس مشترک کا تمام جزو ہے کہ اس کے سوا ان دونوں کے مابین کوئی مشترک جز نہ ہو ،یعنی کوئی جزو مشترک ایسا جزو مشترک نہ ہو جو اس سے خارج ہو ،بلکہ ہر مشترک جزو انہیں کے درمیان ہو ،خواہ خود یہی جزو ہو ،یا اس کا جزء ہو ،جیسے حیوان جو انسان اور فرس کے مابین تمام جزء مشترک ہے ،کیونکہ اس کے سوا ان کے مابین کوئی جز و مشترک نہیں ہے ،اور وہ جزو یا توحیوان ہے یا حیوان کا جزو ہے ،مثلاً جوہر ،جسم نامی ،حساس اور متحرک بالا ارادہ جن میں کا ہر ایک اگرچہ انسان وفرس میں مشترک ہے مگر وہ ان دونوں کے درمیان تمام مشترک نہیں ہے ،بلکہ ان کے بعض کے مابین تمام مشترک ہے ،اور ظاہر ہے کہ ان دونوں کے درمیان تمام مشترک حیوان ہی ہے جو کل کو شامل ہے ،رہا جسم نامی سووہ انسان اور شجر میں مشترک ہے، اور صرف جسم ،انسان اور حجر میں مشترک ہے ،البتہ جو ہر ایک ایسی وسیع چیز ہے جو عقل تک کوگرفت میں لے آتا ہے ،اس واسطے کہ جسم نامی اور جسم جوہر کے ماسوا انسان اور شجر،حجر اور عقل کے مابین اس کے سوایا اس کے جزو کے سوا کوئی مشترک نہیں ہے۔

error: Content is protected !!