تمکین
یہ رسوخ واستقامت کا مقام ہے ،یعنی ایک حالت پر مضبوطی سے جم جانا ،جب تک سالک راہ پیمائی کرتا رہتا ہے وہ صاحب تلوین کہلاتا ہے ،اس لیے کہ وہ ایک حالت سے دوسری حالت کی جانب ترقی کرتا اور ایک وصف سے دوسرے وصف کی طرف منتقل ہوتا رہتا ہے، جونہی وہ منزل مقصود پر پہنچ جاتا ہے اس کو درجہ تمکین حاصل ہوجاتا ہے (مزید دیکھو : تلوین)۔