جسم تعلیمی

وہ مقدار یعنی عرض جو بالذات جہات ثلثہ میں قابل انقسام ہو، تم جب بھی موضوع سے قطع نظر کر کے مجموعی طور پر طول ، عرض وعمق(لمبائی، چوڑائی، گہرائی) کا خیال کرو گے تو تم کو جسم تعلیمی کا فوراً ادراک ہوجائے گا۔

اس کی دوسری تعبیریہ ہے کہ جسم تعلیمی وہ کم یعنی مقدار ہے جو جسم طبعی میں قائم وساری (پھیلا ہوا) ہے، اس طرح پر کہ اس کو جہات حاصل ہیں ۔

ایک اور تعبیریوں بھی ہوسکتی ہے کہ جسم تعلیمی نام ہے صرف ابعاد ثلاثہ کا جو مواد واحوال میں کسی جانب التفات کیے بغیر خیال میں آجاتے ہیں، اس جسم کو تعلیمی اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس سے علم تعلیمی یعنی علم ریاضی میں بحث کی جاتی ہے۔

error: Content is protected !!