جلوہ
تصوف کی اصطلاح میں انوار الٰہی کے سلسلے کا نور ہے جو راہ حقیقت کے سالک کے قلب پر چمکتا ہے، جس کی وجہ سے عالم کی ہر چیز میں اس کو صرف حق جل مجدہ کی ذات ہی ذات نظر آتی ہے اور ماسوا اللہ کی حقیقت صرف ظل اور پر تو کی سی رہ جاتی ہے، گویا یہ سب کچھ جو نظر کے سامنے ہے۔ ایک اجمال ہی کی تفصیلات ہیں۔