جہل بسیط
کسی شئی کو واقع کے خلاف یقین واعتقاد کر لینے کا نام جہل ہے، کسی معدوم کا اعتقاد بھی دائرہ جہل میں اس بنا ء پر آجاتا ہے کہ وہ معدوم بہر حال معدوم ہونے کے باوجود ذہن میں ایک گونہ شیئیت حاصل کر لیتا ہے، صالح علم کا عدم العلم لا علمی ہے، اور صالح علم کی لاعلمی بھی جہل کے دائرے میں آجاتی ہے، عرفاء وصوفیاء کی اصطلاح میں جہل کو موت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔