حجاب

لغت میں پردے کے معنی میں آتا ہے، ارباب سلوک کے نزدیک حق جل مجدہ‘ کے ماسوا جو چیز بھی کسی کی مطلوب ومقصود بن جائے وہ حجاب ہے، ارباب سلوک میں سے بعض کا خیال ہے کہ کائنات کی صورتوں میں سے جو صو رت بھی قلب پر منقش ہوجائے وہ تجلی حق تعالیٰ کی راہ میں رکاوٹ اور حجاب بن جاتی ہے۔ صائب نے کیا خوب کہا:

گزشتم از سرِ مطلب تمام شد مطلب
نقاب چہرۂ مقصود بود مطلب ہا

error: Content is protected !!