حجت
لغت میں حجت کے معنی غلبے کے ہیں، اصطلاح منطق میں اس چیز (دلیل) پر اطلاق ہوتاہے جو تصدیق ویقین یا کم از کم ظن تک پہنچا دے، یقین تک پہنچادینے کی صورت میں ’’حجت قطعی ‘‘کہلائے گی۔ ظن پر رک جائے تو ’’حجت اقتناعی‘‘ کہاجائے گا۔
حجت کی اقسام تین ہیں: قیاس، استقراء، تمثیل۔
یا حجت وہ ہے جس سے دعوے کی صحت پر دلیل لائی جائے، حجت اور دلیل کا ماحصل ایک ہے۔
یا حجت وہ معلوم تصدیقی ہے جو مجہول تصدیقی تک پہنچا دے۔