حروف اصلی
وہ حرف جو مجرد اور مزید کی تمام گردانوں میں آئے اور کسی قاعدے کے بغیر حذف نہ ہو ، جیسے کرم میں ک ، ر ، م حروف اصلی ہیں ، اس لیے کہ یہ مجرد اور مزید کی تمام گردانوں میں موجود ہیں۔
کلام عرب میں حروف اصلی اور زائد کی پہچان کے لیے فا، عین ، اور لام (فعل) کو میزان بنایا گیا ہے ، حروف اصلی کے مقابلہ میں فا، عین اور لام آتے ہیں ، جبکہ حروف زائدہ کے مقابلہ میں اکثر وہی حروف آتے ہیں