حروف تنفیس

حرف’’س‘‘ اور ’’سوف‘‘ ،ان کو حروف تنفیس اس لیے کہا جاتاہے، کہ جس طرح تنفس تاخیر کے معنی دیتا ہے، اسی طرح ان حروف کا تعلق مستقبل سے ہوتا ہے اور آئندہ آنے والے یا ہونے والی شئی کے لیے تاخیر بہر حال لازمی ہے، خواہ اس تاخیر کا تعلق مستقبل قریب سے ہو یا بعید سے، قریب کے لیے عربی میں صیغہ مستقبل کے شروع میں ’’س ‘‘کا اضافہ کر دیا جاتا ہے ،اور بعید کے لیے ’’سوف ‘‘صیغہ مستقبل کے آغاز میں لے آیا جاتا ہے۔

error: Content is protected !!