حسن
(حا پر پیش ) اس کا مقابل قُبْح ہے ،حسن یعنی جو چیز یا صورت طبیعت کے مناسب ہو اورنگاہ میں کھپ جائے اور سماجائے وہ حسن (اچھی چیز یا اچھی صورت) ہے: جو نگاہوں میں سماجائے وہ صورت اچھی ، اورجوچیز طبیعت کے خلاف اور منافر ہو وہ ’’قبح‘‘ ہے ۔
یا جس چیز کا تعلق دنیا میں مدح وذم سے ہو وہ حسن ہے ، اورجس چیز کا تعلق آخرت میں ثواب وعتاب (عذاب) سے ہووہ قبح ہے، ان تعریفات کے لحاظ سے حسن وقبح باہم متقابل ہیں جن کے مابین تقابل تضاد ہے۔
حسن وقبح لذاتہ بھی ہوتا ہے اور لغیرہٖ بھی ، حسن وقبح عقلی ہوتاہے اور شرعی بھی، عقلی جس کو تخیل حسن یا قبح سمجھے، شرعی جس کو شریعت حسن وقبح قرار دے۔