حق الیقین
بندے کا حق میں فنا ہوکر بقائے دوام حاصل کر لینا، یاشہود سے جو قطعی اور یقینی علم حاصل ہو، جیسے آگ کا علم علم الیقین ہے، آگ کا معائنہ عین الیقین ہے، آگ میں جل جانا حق الیقین کا درجہ ہے، یا ظاہری شریعت علم الیقین ہے ،شرعی اوامرو منہیات میں اخلاص پیدا ہوجانا عین الیقین ،اور احکام کی اطاعت وبجا آوری کے نتائج کا مشاہدہ حق الیقین ہے۔