حکماء – فلاسفہ
دنیا میں بے شمار حکماء مختلف خیالات ونظریات لے کر آئے جن کو ذریعہ تعلیم اور اتباع دین الہی کے اعتبار سےہم چار قسموں میں تقسیم کرتے ہیں، یعنی حقائق اشیاء اور کمالات علمی سے بحث کرنے والے حکماء اور فلاسفہ کے چار گروہ ہیں : مشائین ،متکلمین ، اشراقیین اور صوفیہ ، اس لیے کہ حقائق واعمال کے علم حاصل کرنے کا ذریعہ یا تو عقلی استدلال ہوگا ،یا قلب کی صفائی کے بعد کشف ، اور دونوں صورتوں میں وہ کسی آسمانی مذہب کے ماننے والے ہوں گے یا نہیں ، سو :
۱-اگر ذریعہ علم عقل واستدلال ہو اور وہ کسی آسمانی مذہب کے ماننے والے نہ ہوں تواس گروہ کو ’’مشائین‘‘ کہتے ہیں ۔
۲-اگر ذریعہ علم عقل واستدلال ہو اور وہ آسمانی مذہب کے ماننے والے ہوں تو اس گروہ کو ’’متکلمین ‘‘ کہتے ہیں ۔
۳-اگر ذریعہ علم نور باطن، کشف اوراستدلال عقلی ہو اور وہ کسی آسمانی مذہب کے ماننے والے نہ ہوں تو اس گروہ کو ’’اشراقیین‘‘ کہتے ہیں۔
۴-اگر ذریعہ علم صرف نور باطن اور کشف ہو اور وہ آسمانی مذہب کے ماننے والے ہوں تو اس گروہ کو ’’صوفیہ ‘‘کہتے ہیں۔