حکمت ریاضی
اس میں ایسے امور زیر بحث آتے ہیں جو وجود خارجی میں تو کسی خاص مادے کے محتاج ہوں ،مگر وجوود ذہنی میں مادے کے محتاج نہ ہوں، جیسے حسابی اعداد، یا کروی وبیضوی وغیرہ اشکال۔
حکمت ریاضی کے اصول چار ہیں:
۱- علم العدد۔
۲- علم الہندسہ۔
۳- علم الہیئت۔
۴-علم موسیقی اور نغمات کے حالات و تفصیلات۔
حکمت ریاضی کے فروع چھ ہیں:
۱- علم جمع تفریق۔
۲-جبر و مقابلہ۔
۳-مساحت۔
۴- علم جرالاثقال۔
۵- زائچے اور تقاویم۔
۶- غنائوں کا علم جو آلات کا اتحاد ہے۔