خبر غریب

لغۃ ’’غریب ‘‘کے معنی منفرد اور گھرواقارب سے دور ہنے کے ہیں،اصول حدیث کی اصطلاح میں خبر غریب وہ ہے جس کی اسناد میں کسی بھی جگہ صرف ایک ہی راوی رہا ہو، جس کا کوئی شریک نہ ہو،بعض حضرات کے نزدیک غریب اور فرد دونوں ہم معنی اور مترادف ہیں، خبر غریب دو قسم کی ہوتی ہیں:غریب مطلق اور غریب نسبی۔

واضح رہے کہ ایک ہے فن غریب الحدیث جس کا تعلق حدیث کے متن کے ساتھ ہوتا ہے یہاں وہ مراد نہیں ہے ،بلکہ یہاں کسی حدیث کا غریب ہونا مراد ہے جس کا تعلق حدیث کی سند کے ساتھ ہوتاہے ،’’غریب الحدیث ‘‘وہ فن ہے جس میں متون احادیث میں وارد شدہ ایسے الفاظ سے بحث کی جاتی ہے جو نہایت مشکل اورقلت استعمال کی وجہ سے فہم سے بعید ہوتے ہیں ۔

error: Content is protected !!