خسوف کامل
لفظ خسوف مفرد بھی ہے اور جمع بھی، چاند کے تاریک ہوجانے کو خسوف سے تعبیر کیا جاتا ہے، علم ہیئت میں کہا گیا ہے کہ جب زمین چاند اور سورج کے درمیان حائل ہوجاتی ہے تو چاند تاریک ہوجاتا ہے ،اس لیے کہ چاند روشنی سورج ہی سے حاصل کرتا ہے ،وہ خود تاریک ہے اگر زمین پورے چاند کے درمیان حائل ہوجائے تو خسوف کامل ہوتا ہے ورنہ جس قدر حصے کے درمیان حائل ہو اسی قدر حصہ تاریک رہ جاتا ہے اور یہ خسوف ناقص ہوتا ہے۔