خطابی
وہ گفتگو اور کلام کہلائے جاتے ہیں جس میں دلیل کا مطالبہ نہیں کیا جاتا، ان قیاسات کو خطابی اور خطابیات بھی کہا جاتا ہے جو مقبول مقدمات عام مظنونات پرمبنی ہوں اور ایسے شخص کی طرف سے پیش ہورہے ہوں جس کی نسبت عام لوگوں کو حسن ظن اور اعتقاد ہے، اس قسم کی خطابیات سے مقصد یہ ہوا کرتا ہے کہ عامۃ الناس کو دنیوی واخروی امور میں بصیرت اورمنفعت حاصل ہوسکے۔