دائرہ عظیمہ
وہ جسم جو امتداد ثلاثہ یعنی :طول ،عرض، عمق کا حامل ہے، اگر اس کو کسی ایک سطح نے اس طرح گھیر لیا ہے کہ اس کے داخل جسم نقطے سے جس قدر بھی خطوط اس سطح کی طرف نکلیں اور وہ سب مساوی ہوں تو یہ جسم کری ہوگا، اور داخل جسم نقطہ اس کرے کا مرکز ہوگا، اور اس کی سطح محیط کہلائے گی اور خطوط انصاف وقطار کہے جائیں گے اور محیط کی طرف دونوں جہتوں میں جو خارج ہے و ہ قطر ہوگا اور جس چیز پر وہ حرکت کرتا ہوگا وہ محور کہلائے گا، اور اس کے ہر دو اطراف قطبین الکرہ اور قطبین الحرکت کہلائیں گے اوردائرو ں میں کاوہ دائرہ جو اس کے بسیط پر متوہم ہورہا ہے وہ اگر اس کے مرکز پر سے گذر رہا ہے تب تو وہ دائرہ عظیمہ ہوگا ورنہ دائرہ صغیرہ ہوگا۔