داخل
جو چیز داخل شے ہو،اگر وہ اس شے کا جز ہو تو’’ رکن‘‘ کہلاتی ہے اور اس حیثیت سے کہ اس کی طرف تحلیل منتہیٰ ہوتی ہے ’’اسطفس‘‘ کہی جاتی ہے، اور صورت معینہ کی قابل ہونے کے سبب ’’مادہ ‘‘،اور صورت مطلقہ کے قابل ہونے کے لحاظ سے بلاتخصیص صورت معینہ ’’ہیولیٰ ‘‘کہلائے گی ،اور چونکہ مرکب اس سے ماخوذ ہوتا ہے ’’اصل ‘‘ہوتی ہے ،اور صورت معینہ کا محل ہونے کی وجہ سے ’’موضوع ‘‘قرار پاتی ہے، اور اس حیثیت سے کہ اس سے ترکیب کا آغاز ہوتا ہے ’’عنصر ‘‘نام دیا جاتا ہے۔
