دلک استعداد
دلک یعنی مالش، اس سے بدن کے فضلات تحلیل ہوجاتے ہیں رطوبات رقیق ہوجاتی ہیں،بدن میں لطیف وخوشگوار حرارت پیدا ہوجاتی ہے اور جسم مضبوط ہوجاتاہے،’’دلک استعداد ‘‘مالش کے کرنے سے بدن میں ریاضت ومحنت کی قوت وقابلیت پیدا ہوجاتی ہے اور یہ ریاضت سے پہلے کی جاتی ہے۔