ذوق
ذائقہ، مزا، یہ ایک قوت ہے جو زبان میں پھیلی ہوئی ہے اور لعابی رطوبت کی وجہ سے اس کا ادراک واحساس ہوتا ہے۔
ارباب سلوک ذوق کو عرفانی نور سے تعبیر کرتے ہیں جس کو حق تعالیٰ کی جناب سے اس کے پرستاران خاص کے قلب میں ڈال دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ حق وباطل کے مابین امتیاز کرسکتے ہیں۔