ذو العین والعقل
تصوف کی اصطلاح میں خلق کو حق میں اور حق کو خلق میں دیکھنے والا ذوالعقل والعین کہلاتا ہے ،اور حق وخلق میں سے کوئی ایک دوسرے کے لئے اس کی نظر میں حجاب نہیں بن جاتا، کیونکہ وجود واحد کو وہ اپنی آنکھ سے جو ایک دیکھتا ہے اس کی وجہ اور حیثیت اس سے مختلف اور دوسری ہوتی ہے جو کثرت میں وحدت دیکھنے سے ہوتی ہے، متعدد آئینے سامنے ہوں تو ایک ہی صورت یعنی وحدت ان سب آئینوں میں کثرت کا جلوہ دکھلائی دیتی ہے اور کثرت شہود واحد کے لئے مزاحم نہیں بن جا تی۔