ربع مسکون
قدیم ماہرین ارض وحکماء طبعیات نے کرہ زمین کو چار برابر حصوں میں تقسیم کیا ہے جن میں سے تین چوتھائی میں پانی ہی پانی ہے۔ جس کو ’’بحراعظم‘‘ کہاجاتا ہے۔ ایک چوتھائی باقی حصہ شمال کی جانب ابھرآیا ہے۔ اس کو ’’براعظم ربع مسکون ‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس براعظم ربع مسکون کا وہ حصہ جہاں امریکہ واقع ہے۔ ’’دنیائے جدید‘‘ بھی کہلاتا ہے۔ نئی دنیا کو چھوڑ کر بقیہ براعظم کو ’’دنیائے قدیم ‘‘اور ’’پرانی دنیا‘‘ کہاجاتا ہے جو تین حصوں میں بٹی ہوئی ہے جس کاایک حصہ افریقہ ،دوسرا ایشیا اورتیسرا یورپ کے ناموں سے مشہور ہے۔