رخصت

رخصت کے معنی آسانی اور سہولت پید اکردینے کے ہیں، شریعت کی اصطلاح میں رخصت اس سہولت وآسانی کو کہا جاتا ہے جو تکلیفات شرعیہ میں کسی عذر معقول کی بناء پر کمی کرنے سے یا امر مشکل کو آسانی میں تبدیل کردینے سے حاصل ہوجاتی ہے، اس رخصت کی بہت سی اقسام ہیں جو اصول فقہ کی کتابوں سے معلوم کی جاسکتی ہیں۔

error: Content is protected !!