زاویہ حادہ

زاویہ ایک ہیئت اور کیفیت کہلاتی ہے جو کسی مقدار کو کسی حد میں گھرے ہوئے ہونے کی وجہ سے عارض ہوا کرتی ہے ، دوسرے لفظوں میں زاویہ ایک ہیئت ہے جو سطح کو عارض ہوتی ہے ، اور دو خطوں کے باہم ملنے سے حاصل ہوتی ہے ، یہ خط سطح کے جس نقطے پر ملتے ہیں تو مقام التقا یعنی ملنے کی جگہ پر تین قسم کے زاویے پیدا ہوجاتے ہیں: زاویہ قائمہ ، زاویہ منفرجہ ، زاویہ حادہ ۔

اگر سیدھا خط سیدھے خط پر گزر جائے تو اوپر اور نیچے کی جانب جو دو دو گوشے پیدا ہوں گے وہ زوایا قوائم یعنی زاویہ قائمہ کہلائیں گے ، اگر سیدھے خط کے بجائے دوسرے خط پر ٹیڑھا گزر جائے تو چھوٹے بڑے کشادہ اور تنگ مختلف زاویے پیدا ہوں گے ، بڑے اور کشادہ زاویے منفرجہ اور چھوٹے اور تنگ زاویے زوایا حادہ کہلائیں گے ، اگر مثلا قوس پر سے سیدھا خط گزرے تو اندر کی جانب زوایا حادہ اور بیرونی زوایا منفرجہ کہلائیں گے ۔

error: Content is protected !!