شرطیہ منفصلہ

وہ قضیہ شرطیہ ہے جس میں دو چیزوں میں تضاد یا عدم تضاد کا حکم ہو جیسے یہ چیز یا تو درخت ہے یا حیوان ہے۔

قضیہ شرطیہ منفصلہ کی تین قسمیں ہیں:(۱)  منفصلہ حقیقیہ (۲)  منفصلہ مانعۃُ الجمع (۳) منفصلہ مانعۃُ الخلو۔

انفصال کی قوت و ضعف کے اعتبار سے شرطیہ منفصلہ کی دو قسمیں ہیں: (۱) عنادیہ (۲) اتفاقیہ ۔

شرطیہ منفصلہ میں اگر دونوں نسبتوں کے مابین صدق وکذب دونوں میں ایک ساتھ تنافی یاعدم تنافی کا حکم ہو تو منفصلہ حقیقیہ کہلائے گا، اگر تنافی یا عدم تنافی صرف جانب صدق میں ہوتو مانعۃ الجمع ہوگا ،اگر جانب کذب میں ہوتو مانعۃ الخلو ہوگا، پھر منفصلہ اپنے تمام اقسام سمیت عنادیہ ہوتا ہے اور اتفاقیہ بھی ،اگر منافات دونوں جزوں میں بالذا ت ہے تو عنادیہ ہے، اگر منافات محض بربنائے اتفاق ہے تو اتفاقیہ ہے۔

error: Content is protected !!