شکل منطقی
منطق کی اصطلاح میں وہ ہیئت جو حد اوسط کو اصغر(صغریٰ) اور اکبر(کبریٰ) کے قریب رکھنے کی کیفیت سے حاصل ہو ، شکلیں کل چار ہیں : اگر حد اوسط صغریٰ میں محمول اور کبریٰ میں موضوع ہو تو شکل اول ہے، اور دونوں میں محمول ہو تو شکل ثانی ،اگر دونوں میں موضوع ہو تو ثالت ہے ،اگر پہلی شکل کا عکس ہو تو شکل رابع ہے۔