صحت
ایسی حالت یا ایسے ملکہ کو صحت سے تعبیر کیا جاتا ہے جس سے بجائے خود افعال سلیمہ سرزد ہوں ،اس تعریف کے دائرے میں انسان وحیوان کے علاوہ نباتات بھی آجاتے ہیں ،کیونکہ ان سے بھی افعال سلیمہ مثلاً جذب تغذیہ تنمیہ مولید وغیرہ صادر ہوتے رہتے ہیں ،لہذا وہ بھی دائرہ صحت و صحیح میں آجانے چاہئیں ۔
فقہا کے نزدیک وہ افعال معیار صحت پر پورے اترتے ہیں جوعبادات میں فعل کے قضاءکا موجب نہ بن سکیں اور معاشرت میں شرعاً ثمرات کے مترتب کا سبب بن سکیں اسی صحت کا بالمقابل باطل ہے۔